نجی ٹی وی چینل کے شو میں وزیر مملکت طلال چوہدری کے منہ سے انجانے میں گالی نکل گئی، اینکر کو گفتگو روکنا پڑ گئی

منگل 26 ستمبر 2017 22:44

نجی ٹی وی چینل کے شو میں وزیر مملکت طلال چوہدری کے منہ سے انجانے میں ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-26 ستمبر-2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جو اکثر اپنی شعلہ بیانی کے باعث بھی جانے جاتے ہیں آج نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے زبان پر قابو نہ رکھ پائے اور انجانے میں گالی دے بیٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیرمملکت طلال چودھری نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اپنی زبان پر قابو نہ رکھ پائے اور ایک سوال کے جواب میں انجانے سے گالی دے گئے جس کے بعد ٹی وی اینکر کو مجبورا گفتگو ختم کرنا پڑی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ طلال چودھری اکثر اپنی شعلہ بیانی میں مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور اکثر و بیشتر ہی مخالفین کر کافی کچھ کہہ جاتے ہیں تاہم آج بھی انکے ساتھ یہی واقعہ پیش آیا ہے۔