ملازمت کے حوالے سے ابوظبی میں نئے قانون کی منظوری دیدی گئی

بدھ 27 ستمبر 2017 00:35

ملازمت کے حوالے سے ابوظبی میں نئے قانون کی منظوری دیدی گئی
ابوظبی:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27 ستمبر-2017ء) متحدہ عرب امارات نے گھریلوں ملازمت کے حوالے سے نئےقانون کی منظوری دے دی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق قانون جنسی ہراساں کرنےاور جبری مشقت کے خلاف ہےتاہم 18سال سے کم عمر افراد کو گھریلو ملازم رکھنے پر بھی پابندی عائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ملازمین کو ہر ہفتے ایک چھٹی کرنے کا حق ہوگاعلاوہ ازیں ملازم ہر سال 30دن کی تنخواہ، چھٹی اور بیماری کی 30 چھٹیاں بھی حاصل کرسکے گا۔ مزید یہ کہ نئے قانون کے حوالے سے صدر شیخ خلیفہ بِن زاید آل نہیان نے نئے قانون کی منظوری بھی دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :