اپنے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے علاوہ پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کا کوئی اور بہتر راستہ نہیں

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سوات آرمی پبلک سکول کے اساتذہ ‘طلباء ‘مقامی عمائدین اور انتظامیہ سے گفتگو

بدھ 27 ستمبر 2017 21:14

اپنے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے علاوہ پائیدار امن و استحکام ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے علاوہ پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کا کوئی اور بہتر راستہ نہیں ہے ۔وہ سوات میں آرمی پبلک سکول کے اساتذہ ‘طلباء ‘مقامی عمائدین اور انتظامیہ سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کا دورہ کیا ‘آرمی چیف نے کانجوگریژن میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کا افتتاح بھی کیا ۔

آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کو جدید طرز پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں 3600طلباء کی گنجائش ‘ سائنس لیب‘ آڈیٹوریم اور سپورٹس کمپلیکس موجود ہے ۔یہ ادارہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر سوات کے جرات مند لوگوں کے لئے پاک فوج کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔ سوات کے مقامی عمائدین نے سوات کنٹونمنٹ اور آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے قیام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ۔کورکمانڈر پشاور اور جنرل آفیسر کمانڈنگ(جی او سی ) مالاکنڈ بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔