گلوکارہ مومنہ مستحسین شہرت کی بلندیوں پر، بی بی سی نے دنیا کی 100 بااثر ترین خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 ستمبر 2017 20:49

گلوکارہ مومنہ مستحسین شہرت کی بلندیوں پر، بی بی سی نے دنیا کی 100 بااثر ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27ستمبر2017ء) گلوکارہ مومنہ مستحسین کو بی بی سی نے دنیا کی 100 بااثر ترین خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مشہور میوزک شو کوک اسٹوڈیو سے گلوکاری کے کیرئیر کا آغاز کرنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مومنہ نے ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی خوب شہرت کمائی ہے۔ مومنہ کو اب ان کی زندگی میں اب تک کا سب سے بڑا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ مومنہ مستحسین کو بی بی سی نے دنیا کی 100 بااثر ترین خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ یہ فہرست سال 2017 کیلئے جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں شامل مومنہ واحد پاکستانی خاتون ہیں۔

متعلقہ عنوان :