بھارتی اداکار سیف علی خان ماموں بن گئے۔

جمعہ 29 ستمبر 2017 14:34

بھارتی اداکار سیف علی خان ماموں بن گئے۔
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اوراداکارہ سوہا علی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بہن اوراداکارہ سوہا علی خان اوراداکار کنال کھیمو کے ہاں پیٹی کی پیدا ئش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کنال کھیمو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے ٹوئٹرپرمداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے شوہرکنال کھیمو کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ دونوں گزشتہ 9 سال سے ساتھ ہیں اور اس دوران کنال نے انہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا اور ان کا ہر صورتحال میں ساتھ دیا جس کے باعث وہ ایک بہترین ساتھی ہیں جنہوں نے ان کا بہت زیادہ خیال رکھا۔