ْامریکہ میں طویل ٹی وی گیم شو چلانے والے اداکار مونٹے ہال 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اتوار 1 اکتوبر 2017 13:50

وا شنگٹن ۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) امریکہ میں طویل ترین عرصے تک ٹی وی گیم شو چلانے والے اداکار مونٹے ہال 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ انہوں نی' لیٹ اس میک اے ڈیل' نامی ٹی وی گیم شو طویل عرصے تک چلایا ۔

(جاری ہے)

ٹی وی آئیکون مونٹے ہال کی ایک بیٹی جوآنا گلوسن نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ ان کے والد مونٹے ہال کا انتقال بیورلی ہلز میں واقع گھر میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوا ۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں پیداہونے والے مونٹے ہال نے امریکہ میں ٹی وی پر گیم شو 'لیٹ اس میک اے ڈیل ' 1963 ء میں شروع کیا تھا جو کہ 20 سال تک ٹی وی پر چلتا رہا ۔