شام میں جاری جنگ میں ستمبر میں 3000 افراد ہلاک ہوئے ، بر طانوی مانیٹرنگ ادارہ

اتوار 1 اکتوبر 2017 15:50

بیروت ۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) شام میں جاری جنگ میں ستمبر کے مہینہ میں 3000 افراد ہلاک ہوئے جبکہ یہ 2017ء کا ہلاکتوں کے لحاظ سے ابتک کا سب سے مہلک ترین مہینہ ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو عالمی میڈیا نے انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کرنے والے برطانوی ادارہ کے حوالہ سے بتایا کہ 70 فی صد سے زائد شہری ہلاکتیں شام کی حکومتی فورسز اور روسی فضائی حملو ں سے ہوئیں یا پھر یہ ہلاکتیں بین الاقوامی اتحادکے حملوں سے ہوئیں ۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی، روسی اور شامی فورسز شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :