لگتا ہے نوازشریف نے اداروں سے ٹکرائو کی ٹھان لی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی
وہ جمہوریت کی نہیں اپنی ذاتی لڑائی لڑ رہے ہیں،ایک عدالتی معاملے کو نواز شریف نے سیاسی معاملہ بنا کر پورے ملک کو یرغمال بنادیا ہے،شیری رحمان کا سابق وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل
منگل 3 اکتوبر 2017 19:50
(جاری ہے)
شریف خاندان صرف احتساب کا سامنا کر رہا ہے ان کے خلاف کوئی سازش نہی ہو رہی۔ شہید بھٹو اور بی بی شہید نے اقتدار اور طاقت کے لئے قربانیاں نہیں دی، دوسری طرف نواز شریف نے جمہوریت کو نقصان دینے کہ لئے سیاسی جنگ شروع کر دی ہے۔
ریاستی اداروں اور جمہوریت کے لئے شریف خاندان کے رویہ پریشان کن ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ شہباز شریف نے آج بھی ان کو لڑائی اور ٹکرائو کی سیاست نہ کرنے کا مشورہ دیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی طرز سیاست سے ان کے اپنے رہنما مطمن نہیں ہیں۔ نواز شریف بہت کنفیوزن کا شکار ہیں ، ان کے فیصلے بہت جلد تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ ان کو چاہئے کہ وہ اپنی سینئر قیادت سے مشورہ لے نہ کہ نئے اور غیرتجربہ کار مشیروں سے۔ ننواز شریف کی گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کی تجویز پر شیری رحمان نے کہا کہ نواز شریف نے میثاق جمہوریت کی پاسداری نہیں کی ، گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کی بات کیسے کر رہے ہیں۔ پہلے میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کا حساب دیں پھر گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کی بات ہوگی۔ مسلم لیگ ن نے پی پی پی حکومت کے خلاف ہر روز نئی سازشیں کی۔ یوسف رضا گیلانی کو گھر بھجنے ولاکون تھا انتخابی اصلاحات بل کے حوالے سے شیری رحمان نے کہا کہ صرف نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی۔ اس ترمیم کا فائدہ اس وقت صرف نواز شریف کو ہوئاہے۔ ہو سکتا ہے چند دنوں بعد ایک اور پارٹی بھی اس ترمیم سے فائدہ اٹھائے۔ دیکھا جائے تو اس ترمیم میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے حکومت کا ساتھ دیا۔ انتخابی اصلاحات بل میں پی پی پی کی طرف سے پیش کردا ترامیم حکومتی سازش کی وجہ سے مسترد ہوئیں۔ پی پی پی نے حکومتی بل کو مسترد کرنے کی بھرپور کوشش کی پر نمبر گیم کی وجہ سے ہم ہار گئے۔ ہائوس آف شریف کو بکھرے سے بچانے کہ لئے اس بل کو عجلت میں پاس کرایا گیا۔۔طارق ورکمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.