سپریم کورٹ،ماتحت خاتون کوغیراخلاقی واٹس ایپ پیغام بھیجنے پر فریقین کونوٹسزجاری

منگل 3 اکتوبر 2017 22:00

سپریم کورٹ،ماتحت خاتون کوغیراخلاقی واٹس ایپ پیغام بھیجنے پر فریقین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) سپریم کورٹ نے پی ایس اوکے جنرل منیجرکی جانب سے ماتحت خاتون کوغیراخلاقی واٹس ایپ پیغام بھیجنے سے متعلق کیس میں فریقین کونوٹسزجاری کرتے ہوئے مزید سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوجسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پرمتاثرہ خاتون کی وکیل عاصمہ جہانگیرنے پیش ہوکردلائل دیتے ہوئے کہا کہ منیجر پی ایس او نے میری موکلہ کوبذریعہ واٹس ایپ گھٹیا پیغامات بھیجے، جوخلاف قانون ہے اس لئے استدعاہے کہ پی ایس اوکے جنرل منیجرکوعہدے سے ہٹایا جائے۔

جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوس ہوئے ہیں، بعدازاں عدالت نے فریقین اوراٹارنی جنرل آفس کونوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 10اکتوبرتک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :