شاہ سلمان کی ماسکو آمد،
دونوں ملکوں کے درمیان 10 سمجھوتے طے پاگئے شاہ سلمان کی روسی صدرسے ملاقات،دوطرفہ،مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال،تیل کی قیمتوں میں استحکام پر اتفاق
جمعرات 5 اکتوبر 2017 11:57
(جاری ہے)
دونوں قائدین نے جمعرات کو دو طرفہ تعاون سے متعلق دس بڑے سمجھوتوں پر دست خط کیئے اور توقع کی کہ ان سمجھوتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔سعودی عرب کی جن کمپنیوں نے شاہ سلمان کے دورے کے موقع پر روسی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیئے ہیں ان میں سرکاری تیل کمپنی آرامکو بھی شامل ہے۔
آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امن النصر نے بتایا کہ روسی کمپنیوں کے ساتھ تیل ، گیس ، پیٹرو کیمیکلز ، قابل تجدید توانائی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔شاہ سلمان اور روسی صدر کی ملاقات میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور روس ہی نے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے درمیان خام تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق سمجھوتا طے کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ان کی کوششوں کی بدولت اوپیک اور غیر اوپیک ممالک نے مارچ 2018ء تک تیل کی پیداوار میں کمی سے اتفاق کیا تھا تاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو مزید گرنے سے روکا جاسکے اور ان میں استحکام لایا جاسکے۔کریملن کے مطابق سعودی شاہ کے دورے کے موقع پر دو طرفہ تجارت ،توانائی ،زراعت ، اقتصادی اور صنعتی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس کے علاوہ انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.