حیدر آباد، توہین رسالت ﷺ کے قانون میں ترمیم کی کوششوں کیخلاف تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اسلام کا تصور عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ناممکن ہے،ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کسی طورپر بھی قبول نہیں کریں گے،مظاہرین سے تحریک کے امیر مفتی حماد رضا نوری ودیگر کا خطاب

جمعہ 6 اکتوبر 2017 21:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2017ء) حکومت کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کے قانون میں ترمیم کی کوششوں کیخلاف تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی جانب سے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین سے تحریک کے امیر مفتی حماد رضا نوری ، احسان الٰہی قادری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا تصور عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ناممکن ہے۔

ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کسی طورپر بھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس نے بھی عقیدہ ختم نبوت کے فارم میں ردوبدل کی کوشش کی ہے اسے نااہل قرار دے کر سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے مسئلے پر تمام مسلمان متحد ہیں ۔ اگر حکومت نے کی گئی ترمیم کو درست نہ کیا تو پھر عوام اہل سنت سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

(جاری ہے)

تحریک حرمت رسول ﷺ اور جماعةالدعوة اور دیگر جماعتوں کی اپیل پر سندھ بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت منایا گیا ۔

اس دوران علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے تحفظ ختم نبوت اور حرمت رسول ﷺ کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا اوراس امر کا مطالبہ کیا گیا کہ اراکین اسمبلی کے حلف نامہ میں ترمیم کی سازش کرنے والوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ فیصل ندیم ، حافظ محمد انور ، محمد عابد ، اسامہ عسکری، حنظلہ ثانی،حافظ رضاء اللہ،اسید الرحمن ، دیگر نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں مسلمانوں پر عقیدہ ختم نبوت اور توہین رسالت کے حوالہ سے قوانین ختم کرنے کیلئے دبائو بڑھا رہی ہیں۔

الیکشن بل میں حلف کی جگہ اقرار کرنے کا لفظ شامل کرنا اسی سازش کا حصہ ہے۔عصمت انبیاء اور حرمت انبیاء ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ اس مسئلہ پر کسی صورت خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں خطبات جمعہ کے دوران تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے الیکشن بل میں حلف کی جگہ اقرار کرنے کا لفظ شامل کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مرکز سعد بن معاذ حیدرآباد میں تحریک حرمت رسول ﷺملی مسلم لیگ کے رہنما فیصل ندیم نے خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ برصغیر میں قادیانیت کا فتنہ سازش کے تحت کھڑا کیا گیا۔اس وقت بھی عقیدہ ختم نبوت میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حلف نامہ میں ختم نبوت کے حوالہ سے حلف میں ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی جوکامیاب نہیں ہو سکی۔ انہوںنے کہاکہ ہر مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھتا ہے۔

جس کسی نے حلف کی جگہ اقرار کرنے کا لفظ شامل کیااسے قوم کے سامنے لانا نا بہت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ جاپان، فرانس، جرمنی اور دیگر ملکوں میں قادیانی مسلمان بن کر رہ رہے ہیں۔عقیدہ ختم نبوت فارم میں ترمیم کی کوشش میں شمع اسلام مجددیہ حسینیہ تنظیم کی جانب سے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید عبدالغنی شاہ مجدی نے کہاکہ اگر کوئی بدبخت قادیانی یا قادیانی نواز عقیدہ ختم نبوت کے قانون میں ردوبدل کی کوشش کریگا تو پھر ملک کے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور اسے جہنم واصل کرکے دم لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپنی ذات کے فائدے کیلئے تمام قاعدے و قوانین کو روندا جارہا ہے۔ مسلمان ملک میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے چھیڑ چھاڑ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے حکمران بیرونی آقاؤں کی ایماء پر پاکستان میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اور انکے ایجنڈوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گئے،ماضی کی طرح آئندہ بھی عاشقان مصطفی ﷺ قانون ناموس رسالت اور ختم نبوت کاتحفظ کرتے رہیں گئے،شکست اور ذلت قادیانیت کے ماتھے کا جھومر ہے ،مرتے دم تک قادیانیت کی سازشوں کاڈٹ کر مقابلہ کریں گئے ،مبلغین نے اجتماعات جمعہ میں قراردادمنظور کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازشی عناصر کیخلاف ایکشن لے ، روزاول سے حکمرانوں کا ایجنڈہ ہے کہ اس قانون کوختم کیا جائے مگر عوامی احتجاج کی وجہ سے ذلت اور شکست ان کا مقدربنتی ہے،اپنی مذموم عزائم میں بارہا ناکامی سے حکمرانوں کو عبرت حاصل کرنی چاہیے،تمام رہنمائوں نے تحفظ ختم نبوت کیلئے جدوجہدکرنے والے اہلیان پاکستان،مذہبی وسیاسی جماعتیںجماعتیں،صحافی برادری،پاک آرمی کوخراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :