نواز شریف نے حمزہ شہباز کی سیاسی سرگرمیوں اور اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 22:58

نواز شریف نے حمزہ شہباز کی سیاسی سرگرمیوں اور اثر و رسوخ کو ختم کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2017ء) نواز شریف نے حمزہ شہباز کی سیاسی سرگرمیوں اور اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف نے حمزہ شہباز کی سیاسی سرگرمیوں اور اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے لندن جانے سے قبل ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی بلال یاسین سے ملاقات کی تھی اور انہیں ہدایت کی تھی کہ حمزہ شہباز کی سیاسی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔ جبکہ حمزہ کی سیاسی سرگرمیوں اور اثر و رسوخ کو بھی ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: