پاکستانی نژاد فیکٹری ورکر کا بیٹا ناروے اسمبلی کا نائب صدر منتخب

پیر 9 اکتوبر 2017 14:30

پاکستانی نژاد فیکٹری ورکر کا بیٹا ناروے اسمبلی کا نائب صدر منتخب
اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) پاکستانی نژاد فیکٹری ورکر کا بیٹا ناروے اسمبلی کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نژاد فیکٹری ورکر کے بیٹے عابد قیوم راجہ ناروے اسمبلی کے نائب صدر منتخب ہوگئے، وہ 2013 کے پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کی جانب سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے عابد قیوم راجہ دوسرے مسلمان سیاستدان ہیں، جو اس عہدے تک پہنچے ہیں۔

یونیورسٹی آف ساتھا مپٹن سے ہیومن رائٹس میں گریجویشن کے بعد عابد راجہ کئی سال بطور وکیل کام کرتے رہے۔سال2013 میں وہ لیبرل پارٹی کی جانب سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا اور اسمبلی ممبر منتخب ہوئے۔ عابد راجہ کے والد پاکستان سے ناروے منتقل ہوئے تھے اور ایک فیکٹری ورکر تھے۔

متعلقہ عنوان :