کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جانا چاہیے، ہمیں ایک نئے اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے،سنیٹر مشاہد حسین سید
سی پیک ترقی کے لیے اچھا اسٹریٹیجک راستہ ہے،موجودہ پالیسیوں پر عدم توجہی سے ملک کو بہت نقصانات ہو تے ہیں، سی پیک کتنی فائدہ مندہوگی، اس کا انحصار قیادت، پالیسی اور اصلاحات پر ہوگا،سی پیک کے متنازع علاقوں سے گزرنے کا دعویٰ چین کے ایسٹ انڈیا کالونی بننے سے متعلق خدشات مسترد کر تے ہیں سنیٹر مشاہد حسین سید ،سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن سمیت دیگر کا آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب
بدھ 11 اکتوبر 2017 18:07
(جاری ہے)
سٹیٹ بنک کے سابق صدر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ سی پیک ہمارے لیے ترقی کیلئے اچھی حکمت عملی ہے، ہر نئی چیز اچھی لگتی ہے۔
لیکن عدم توجہ کی وجہ سے ملک کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ڈاکٹرعاشق حسین نے کہا کہ سی پیک سے فائدہ اٹھاتے ہیں،چائنہ اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنا چاہتا ہے،اعلیٰ تعلیم کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے سی پیک کو دوسری ایسٹ انڈیا بننے مفروضے کو رد کردیا ،ایف سی سی آئی کے چیئرمین زبیر طفیل نے کہا کہ ہماری اقتصادی ترقی کیلئے چین کے نقشے قدم پر چلنے کی ضرورت ہے،انہوں نے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے کردار کو سراہا ۔ڈی جی ایف ڈبلیو اورلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے معدنی اور قدرتی وسائل سے نوازا ہے،جن کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ریلوے انفراسٹرکچر کو علاقے میں اپ گریڈکیا جارہا ہے۔تاکہ کاروبار کو فروغ دیا جاسکے۔ اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کراچی میں معیشت اور سلامتی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے پاکستان کے ماضی اور حال کی معیشت پر بات کی جب کہ انہوں نے پر امید، مایوسی اور ابھر تے منظر نامے پر بھی گفتگو کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین نے شہری وسائل کے زیاں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ پالیسیوں پر عدم توجہی سے ملک کو بہت نقصانات ہوتے ہیں، سی پیک ترقی کے لیے اچھا اسٹریٹجک راستہ ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ سی پیک کتنی فائدہ مندہوگی، اس کا انحصار قیادت، پالیسی اور اصلاحات پر ہوگا تاہم سی پیک کے متنازع علاقوں سے گزرنے کا دعوی مسترد کرتے ہیں۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے چین کے ایسٹ انڈیا کالونی بننے سے متعلق خدشات کو بھی مسترد کرتے ہوئے سی پیک کی تفصیلات عوام یا پبلک کو آگاہ نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.