2016 میں جو منافع 1.3 بلین ڈالر تھا وہ 2017 میں 2.0 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ، سرتاج عزیز

سی پیک کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت فضا پیدا ہوئی ، حکومت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کی فضا ہموار کرنے کیلئے متعدد اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، پاکستان خطے بھر میں تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کا مرکز بن کر ابھرے گاڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی اطالوی سفیر سٹیفانو پونٹیکوروہ اور اور سفارت خانے کے تجارتی کونسلر مسٹر رابرٹو پدو سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:43

2016 میں جو منافع 1.3 بلین ڈالر تھا وہ 2017 میں 2.0 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ، سرتاج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ 2016 میں جو منافع 1.3 بلین ڈالر تھا وہ 2017 میں 2.0 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو انتہائی خوش آئیند ہے ، سی پیک کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت فضا پیدا ہوئی ہے اور پاکستان کی حکومت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کی فضا ہموار کرنے کے لے متعدد اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جس سے نہ صرف یہ کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ پاکستان خطے بھر میں تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کا مرکز بن کر ابھرے گا۔

بدھ کو ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر سٹیفانو پونٹیکوروہ اور اور سفارت خانے کے تجارتی کونسلر مسٹر رابرٹو پدو سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت میں ہونے والے حالیہ 46 فیصد اضافے پر نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ 2016 میں جو منافع 1.3 بلین ڈالر تھا وہ 2017 میں 2.0 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو انتہائی خوش آئیند ہے ۔

سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ سی پیک کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت فضا پیدا ہوئی ہے اور پاکستان کی حکومت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کی فضا ہموار کرنے کے لے متعدد اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جس سے نہ صرف یہ کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ پاکستان خطے بھر میں تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کا مرکز بن کر ابھرے گا ۔

اطالوی سفیر نے ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز کو بتایا کہ اطالوی کاروباری برادری پاکستان میں خصوصا سی پیک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے ، جس کے لیے بہت سی بڑی بڑی اطالوی کمپنیوں کے سربراہان نے حال ہی میں نہ صرف پاکستان کا دورہ کیا بلکہ ممکنہ کاروباری شراکت دارو ں خصوصا قدرتی گیس ، ایل این جی ، آٹو موٹو انڈسٹری ، زرعی مشینری ، ٹیکسٹائل مشینری اور تعمیراتی شعبے میں کارباری شراکت کے لیے ملاقاتیں بھی کی اطالوی سفیر سٹیفانو پونٹیکورو نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز کو اٹلی آنے کی دعوت بھی دی ۔