موجودہ حکمرانوں کو عوامی مسائل حل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں، مصطفی کمال
عوام کواپنی حالت بہتر بنانے کے لیے پاک سر زمین پارٹی کو ساتھ دینا ہو گا، اندرون سندھ دورے کے موقع استقبالیہ کیمپوں سے خطاب
بدھ 11 اکتوبر 2017 22:13
(جاری ہے)
اس موقع پر سید مصطفی کمال نے پیر شاہ جیلانی کے صاحبزادوںاور خلیفہ رجب الدین سے ملاقات کی جس میںبزرگان نے سید مصطفی کمال کی ان کے نیک مقاصد میں کامیابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر بزرگانِ دین کی درگاہوں پر درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے سندھ کے دورے کے پہلے روز مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی اور تمام پاکستانیوں کو پاکستان کے پرچم تلے متحد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ٹھٹھہ پہنچنے پر سید مصطفی کمال کے قافلے کا ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے استقبال کیا جن سے ارسلان پیلس ٹھٹھہ میں سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو مسائل حل کرنے ہوتے تواب تک وہ کر چکے ہوتے ،اپنی حالت بہتر بنانے کے لیے عوام کو اب پاک سر زمین پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا اور آئندہ انتخابات میں پی ایس پی کا حمایت یافتہ وزیرِ اعلی منتخب کروا کروسائل اور اختیارات چند خاندانوں سے لے کر نچلی سطح تک لانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سید مصطفی کمال نے گھارو،مکلی ، دھابیجی اور کوٹری میں قائم پاک سر زمین پارٹی کے دفاتر کا دورہ کیا ،ڈسٹرکٹس کے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات کی اور کوٹری انڈسٹریل ایریا میں بھی پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔#متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.