نوازشریف سے پارٹی صدارت واپس لے لی جائیگی، سینئر صحافی کا دعویٰ

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:26

نوازشریف سے پارٹی صدارت واپس لے لی جائیگی، سینئر صحافی کا دعویٰ
لاہور:(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) سابق نااہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے پارٹی کی صدارت واپس لے لی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار چودھری غلام حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے لیے جو پاپڑ بیلے ہیں اور آئین میں جو بھی ترامیم کی ہیں وہ کسی کام نہیں آئینگی اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے اسی ماہ کے دوران پارٹی کی صدارت واپس لے لی جائیگی۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ جس سینیٹ اور اسمبلی نے یہ فیصلہ کیا ہے وہی اسمبلی اور سینیٹ اس فیصلہ کو واپس لے گا۔ سینئر صحافی چودھری غلام حسین نےمزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کجیئے۔

متعلقہ عنوان :