جہانیاں میں گھریلو جھگڑے پر اٹھارہ سالہ طالب علم نے آگ لگا کر خود کشی کر لی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:30

جہانیاں میں گھریلو جھگڑے پر اٹھارہ سالہ طالب علم نے آگ لگا کر خود کشی ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) جہانیاں میں گھریلو جھگڑے پر اٹھارہ سالہ طالب علم نے آگ لگا کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں کے دسار کے رہائشی غلام مرتضیٰ کے جواں سالہ بیٹے محمد مدثر نے ماں کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔آگ لگنے کے باعث مدثر کا نوے فیصد جسم جھلس گیا ،ْجسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا، طالب علم گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔

متعلقہ عنوان :