سندھ ہائی کورٹ نے نجی ائیر لائن کے وکیل کو جواب الجواب کے لیئے یکم نومبر تک مہلت دے دی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے نجی ائیر لائن کے وکیل کو جواب الجواب کے لیئے یکم نومبر تک مہلت دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو نجی ایئر لائن ایئر انڈس کے لائسنس کی منسوخی سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے انڈس ایئر کے وکیل کو جواب الجواب کیلئے یکم نومبر تک مہلت دے دی۔ وکیل ایوی ایشن نے کہا کہا ائیر انڈس نے شرائط کی خلاف ورزی کی اور ضابطے پر عمل نہیں کیا۔

ایئر انڈس کے پاس جہاز بھی نہیں ہیں ،لائسنس کیلئے شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لائسنس کی شرط ہے کہ کمپنی کے پاس کم از کم تین جہاز ہوں اور ادا شدہ سرمایہ ایک ارب دس کروڑ ہو۔ ائرپورٹ پر دھشت گردوں کے حملے میں تباہ ہونے والے دو جہازوں کا ہرجانہ آج تک نہیں دیا گیا۔ ایئر انڈس نے تین نئے اے ٹی آرجہاز بیڑے میں شامل کرکے ان کا این او سی حاصل کرلیا ہے۔ادا شدہ سرمایہ بھی ساٹھ کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب دس کروڑ کردیا ہے۔ وفاقی وزارت دفاع کو ایک ماہ قبل درخواست کء تھی کہ لائسنس کی تجدید کی جائے لیکن وہاں سے ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا. لائسنس کی تجدید میں تاخیر کی وجہ وفاقی وزارت ہے، ائیر انڈس نہیں۔

متعلقہ عنوان :