درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ مہنگائی اور سمگلنگ کو پروموٹ کرے گا‘ پیاف
بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے پیداواری لاگت کم ہو تاکہ ملکی برآمدات بڑھیں اور تجارتی خسارہ کم ہو‘عرفان اقبال شیخ ، تنویر احمد صوفی ، خواجہ شاہزیب اکرم
جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:28
(جاری ہے)
عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ملکی امپورٹس مختلف ڈیوٹیز کے باعث پہلے ہے مہنگی ہیں، حالیہ اقدام سے اور زیادہ مہنگی ہو جائیں گی اور غیر قانونی طریقے سے درآمدات بڑھ جائیں گی جنکا ملکی معیشت پر حصہ نہیں ہو گا اور حکومت کا ریونیو بھی گھٹ جائے گا۔
درآمدی بل میں اضافے کی سزا عوام کو دینا کسی طور پر مناسب نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے صنعتوں میں پیداواری لاگت کو کم ہو تاکہ ملکی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات مخصوص مصنوعات اور مخصوص ممالک تک محدود ہیں جن کی وجہ سے ہم برآمدات بڑھانے کا خواب پورا نہیں کرپائی. پچھلے تین سالوں میں ملکی برآمدات کم ہو کر 25 سے 19 ارب ڈالر ہو گئی ہیں جبکہ اسی پریڈ اور انہی حالات میں بنگلہ دیش کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک ریسرچ کرکے نئے ذرائع تلاش جبکہ ہم خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ پیاف کے عہدیداران نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمام معاشی امور پر بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لیں کیونکہ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور معاشی بہتری کے لیے زیادہ بہتر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تجارتی پالیسی میں برآمدات میں اضافہ کیلئے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے اس رقم کا استعمال کیا جائے اور بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے انتظاما ت کیے جائیں تاکہ پاکستانی اشیاء کی بیرون ملک برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے ۔ بار بار کے وعدوں کے باوجود ریفنڈز کی عدم ادائیگی نے برآمدگان کی کمر توڑ دی ہے جس سے ایکسپورٹ سیکٹر متاثر ہورہا ہے ۔ریفنڈز کی جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایکسپورٹر دلچسپی سے برآمدات میں اضافہ کیلئے کوششیں کرسکیں۔انہوںنے کہا کہ مہنگی بجلی بھی ملکی برآمدات میں کمی کا باعث ہے اس لیے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.