ترک صدر کا شام میں امریکا کی جانب سے داعش کی مدد کرنے پرتنقید ، ترکی پر دہشت گرد تنظیموں کے تحفظ کے الزامات پر شدید ردعمل
اپنے دفاع میں حملہ کرنے سے گریز نہیں کرینگے ، ر جب طیب اردوان اب صرف مزاحمتی دفاع پر اکتفا نہیں کرینگے ، دشمن ترکی کو دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے مشکلات سے دو چار کرنے کی سازش میں ناکام رہنے کے بعد اب براہ راست جنگ کی جانب بڑھنے لگے ہیں، ترک صدر
جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:51
(جاری ہے)
صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ‘‘ترکی کو سیاسی ، سماجی، سفارتی، عسکری، اقتصادی سمیت تمام ترشعبوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرنے والے اب روزانہ نئی چالوں کے ساتھ سامنے آرہے ہیں، تاہم اب محض مزاحمتی دفاع کرنے پر اکتفا نہیں کررہے بلکہ اپنے منصوبوں پر حرف بہ حرف عمل پیراہو رہے ہیں۔
ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی پردہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنے کا الزام لگانے والے اب انہی دہشت گرد تنظیموں کے ہمراہ علاقے کو اپنے زیر تسلط لینے کی کوششوں میں ہیں۔ امریکا وائی پی جی کو اسلحہ فراہم کررہا ہے جو کہ شام میں داعش کے لئے ریڑھ کی ہڈی کا کردار اداکر رہی ہے۔واضح رہے کہ ترکی اورامریکا کیتعلقا ت میں کشیدگی اس وقت دیکھنے میں آئی ہے جب ترکی نے استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ملازم کو گرفتار کیا، رواں سال کے دوران یہ دوسرا امریکی سفارتکار ہے جس کو ترکی انتظامیہ کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لئے ویزا سروس بند کردی ہے جبکہ امریکانے ترکی پرالزام لگایا ہے کہ ترکی شام میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی مدد کررہا ہے۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.