راجن پور میں رشتے کے تنازع پر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشابنا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 اکتوبر 2017 10:59

راجن پور میں رشتے کے تنازع پر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشابنا دیا ..
راجن پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14اکتوبر 2017ء): راجن پور میں رشتہ کے تنازعے پر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ راجن پور کے نواحی علاقہ محمد پور دیوان میں پیش آیا جہا ں رشتے کے تنازعے پرملزمان متاثرہ لڑکی کو اٹھا کر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سےمنت سماجت کے بعد کارروائی نہ کرنےکی یقین دہانی پرملزمان نےلڑکی کو واپس کیا۔متاثرہ لڑکی کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔یاد رہے کہ لڑکی کا اپنےکزن سے نکاح ہوچکاتھا اورایک روز بعد رخصتی طےتھی۔