ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے واقعات ،خاتون سمیت 5زخمی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) مختلف علاقوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خاتوں سمیت 5افراد زخمی ۔طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ،ادھر مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 33سالہ ارم زخمی ہوگئی ،ادھر شیر شاہ قبرستان کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر رہزنوں کی فائرنگ سے 55سالہ اعجاز زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ادھر سائٹ ایریا ڈالڈہ آئل کمپنی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شاہد زخمی ہوگیا ،ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شہری ساجد ملک کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ مزکورہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ۔ادھر محمود آباد میں نامعلوم ملزمان سے فائرنگ کر کے 25سالہ آصف کو زخمی کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ مضروب کو جسم پر 4گولیا ں لگی ہے ۔

متعلقہ عنوان :