ختم نبوت ﷺپرمکمل اور غیرمتزلزل ایمان جزواسلام ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف

انتخابی بل میں ہونے والی کوتاہی کافوری ازالہ کیا،منفی اظہارخیال کا(ن)لیگی نظریے اور پالیسی سے کوئی تعلق نہیں،عوام نے تین بار وزیراعظم منتخب کیا،تینوں بار بلا تفریق زبان ،رنگ ونسل کےعوام کی خدمت کی۔صدرمسلم لیگ ن کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اکتوبر 2017 18:33

ختم نبوت ﷺپرمکمل اور غیرمتزلزل ایمان جزواسلام ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ ختم نبوت ﷺپرمکمل اور غیرمتزلزل ایمان جزواسلام ہے،انتخابی بل میں ہونے والی کوتاہی کافوری ازالہ کردیا،کسی طرح کے منفی اظہارخیال کان لیگی نظریے اور پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، عوام نے تین باروزیراعظم منتخب کیا،تینوں بارزبان ،رنگ ونسل کی تفریق کے بغیرعوام کی خدمت کی۔

انہوں نے لندن سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ ن لیگ کوبانی پاکستان قائداعظم کی جماعت ہونے کااعزازحاصل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام نے مجھے تین بارملک کاوزیراعظم منتخب کیا۔تینوں زبان ،رنگ ونسل کی تفریق کے بغیرعوام کی خدمت کی۔تینوں بارن لیگ کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کوبلاتفریق یقینی بنایا۔پاکستان میں تمام اقلیتوں کوبنیادی حقوق کامکمل تحفظ حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت ﷺپرمکمل اور غیرمتزلزل ایمان جزواسلام ہے۔ختم نبوت ﷺہمارے آئین کااٹوٹ بھی حصہ بن چکاہے۔یہ معاملہ ہمیشہ کیلئے طے ہوچکاہے۔انتخابی بل میں ہونے والی غلطی ،کوتاہی یالغزش کافوری ازالہ کردیاگیا۔کسی طرح کے منفی اظہارخیال کان لیگی نظریے اور پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :