ایف آئی اے اہلکاروں نے انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 16 اکتوبر 2017 13:54

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ایف آئی اے اہلکاروں نے چھاپہ کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیرانوالہ گیٹ کے مقام پر ایف آئی اے کے ایس ایچ او خالد سلیم نے نفری کے ہمراہ الحرم ٹریولز اینڈ ٹور انٹرنیشنل پر چھاپہ کے دوران ایم ڈی حاجی عبدالرحیم اور اس کے ملازم کو گرفتار کر لیا۔ حاجی عبدالرحیم کے بارے میں عام شکایات تھیں کہ وہ گذشتہ پانچ سال سے مبینہ طور پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ہے۔ ملزم کو بعد ازاں عدالت میں پیش کر کے اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مطابق ہزارہ ڈویژن سے انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔