آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی کا اجلاس‘ حکومت کی محکمہ تعلیم میں بے جا مداخلت پر اظہارتشویش

پیر 16 اکتوبر 2017 19:01

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی کا اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر عبدالطیف خان منعقد ہوا ،جس میں جنرل سیکرٹری اعجاز احمد ،انعام اللہ خان سینئر نائب صدر ،محمد سلیم صوابی کے جنرل سیکرٹری ،رحمدلی خان، لیاقت خان ،شیرزمان خان ،محمد اقبال اور سید الاسلام خان نے شرکت کی ،اجلاس میں حکومت کی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بے جا مداخلت اور آئے روز نت نئے تجربات پر غم و غصے کااظہار کیاگیا۔

(جاری ہے)

صدر عبدالطیف نے میل سکولوں میں فی میل سٹاف کی ایڈجسٹمنٹ کی حکومتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم صوبے کے تمام پارٹی قائدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اہم مسئلے کو اسمبلی فلور اٹھایا جائے کیونکہ ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ملازمت کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہوجائیں گے ،جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا ،انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک صوابی برانچ سکولوں کو پی ٹی سی اکائونٹ میں رقم منتقل کرنے میںتاخیر کررہا ہے لہذا محکمہ تعلیم کے افسران اس مسئلے کی حل کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں تاکہ جلد از جلد پی ٹی سی کی مد میں رقم سکولوں کو ٹرانسفر ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :