بہاولپور ،لیڈی ڈاکٹرکی غفلت اورلاپرواہی نے زچہ کی جان لے لی ‘ بھائی مقدمہ کے اندراج کیلئے عدالت پہنچ گیا
پیر 16 اکتوبر 2017 20:30
(جاری ہے)
تاہم وہ اپنی ہمشیرہ کو لیکر اسکے پرائیویٹ کلینک سٹی ہسپتال نزد ایس ای کالج لے آئے تاکہ ڈلیوری کر کے ارم ناز کی جان بچائی جا سکے ۔
رٹ پٹیشن میں وقاص خالد نے مزید کہا کہ وہ اپنی ہمشیرہ کو گواہان خالد ارشاد ہاشمی ‘ وقار خالد ‘ شان ‘ سیّد مشرف حسین نقوی کے ہمراہ ڈاکٹر انجم صبوحی کے پرائیویٹ کلینک لے آیا جہاں ہسپتال کے عملہ نے اسکی ہمشیرہ کو ایک کمرہ میں بیٹھا دیا اور کہا کہ جب تک ڈاکٹر نہیں آئیں گی تب تک علاج معالجہ نہیں کیا جائیگا جس پر سائل نے ڈاکٹر انجم صبوحی کو کئی کالز کیں مگر انہوں نے کال اٹینڈ نہ کی ۔ تاہم وہ 4بجے اپنے سٹی ہسپتال آئیں تو سائل نے انہیں کہا کہ نومولود پیٹ میں ہی وفات پا گیا ہے تو جلد سے جلد آپریشن کر کے سائل کی ہمشیرہ کی جان بچھائی جائے تو ڈاکٹر انجم صبوحی نے سائل کو یقین دہانی کرائی کہ 36گھنٹے تک جب بچہ پیٹ میں فوت ہو جائے تو ماں کو نقصان نہیں ہوتا اور وہ اسکی نارمل ڈلیوری کرینگے اور آپریشن کرنے سے انکار کر دیا اور اسکی ہمشیرہ کو لیبر روم میں ایک دائی کے پاس چھوڑ کر دوبارہ چلی گئیں ۔ رٹ پٹیشن میں سائل وقاص خالد نے مزید کہا کہ 6بجے صبح ڈاکٹر انجم صبوحی واپس آئی اور مسلسل لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے تقریباً 7بجے اسکی ہمشیرہ ارم ناز کو اذیت دیتے ہوئے فوت شدہ بچے کی نارمل ڈلیوری کرائی جسکی وجہ سے اسکی ہمشیرہ کی حالت بہت زیادہ خراب ہو گئی اور تقریباً مرگ القریب ہو گئی اور اسکی ہمشیرہ کا بہت زیادہ خون بھی ضائع ہو گیا تھا جبکہ اسکی ہمشیرہ کو دوسرے کمرے میں لے جا کر خون لگایا تو اسکی حالت مزید ابتر ہو گئی تو ڈاکٹر نے اسکی ہمشیرہ کو خود بہاول وکٹوریہ ہسپتال لے جا کر داخلہ کرایا ۔ اس موقع پر بی وی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سائل کی ہمشیرہ کی جان بچانے کی بہت کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ سائل وقاص خالد نے اپنی رٹ پٹیشن میں مزید کہا کہ اُس نے بی وی ہسپتال کے ڈاکٹروں سے وجہ موت معلوم کی تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انجم صبوحی نے نہایت غفلت اور لاپرواہی اور نارمل ڈلیوری کرنے اور بروقت آپریشن نہ کرنے کی وجہ سے جسم میں زہر پھیل جانے کی وجہ سے ہوئی ۔ وقاص خالد نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر انجم صبوحی نے مبینہ طورپر صرف اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کہ وہ 90فیصد نارمل ڈلیوری کرتی ہے کی وجہ سے اسکی ہمشیرہ کو موت کے منہ دھکیل دیا ۔ اس حوالے سے جسٹس آف پیس بہاول پور نے دلائل سننے کے بعد ایس ایچ او ماڈل پولیس تھانہ بغداد الجدید سے کمنٹس طلب کئے تو ایس ایچ او ‘ ایس آئی فرحان حسین نے جواب جمع کرایا کہ معاملہ سنگین نوعیت کا ہے لہٰذا آئندہ پیشی سے قبل دونوں فریقین کو طلب کر لیا ہے ‘ دونوں کا موقف سننے کے بعد ہی آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ دوسری جانب وقاص خالد نے اپنے ساتھ انصاف کئے جانے کی اپیل کی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.