کراچی پولیس کی کاروائی،10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

پیر 16 اکتوبر 2017 23:15

کراچی پولیس کی کاروائی،10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،10مشتبہ افراد زیر حراست ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ،تفصیلات کے مطابق پیر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،دستی بم آوان گولے اور مختلف اقسام کے ہتھیاروں کی گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں اور زیر حراست افراد کا تعلق ایم کیو ایم لندن ،پیپلز امن کمیٹی اور گینگ وار سے بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :