محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کر دی

پیر 16 اکتوبر 2017 23:21

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کر دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) محکمہ موسمیات نے شہر میں ایک بار پھر گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے۔کراچی میں گزشتہ ہفتے شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس دوران سمندری ہوائی بھی بند رہیں جس سے شہر میں حبس کی صورتحال رہی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کی طرف ایک اور ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، جو وسطی بھارت کی جانب بڑھ رہاہے۔

متعلقہ عنوان :