صومالیہ میں ٹرک بم حملہ،
ہلاکتیں 300ہوگئیں، عالمی برادری کی مذمت تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا سلسلے بدستور جاری ،حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں،صومالی وزیراطلاعات
منگل 17 اکتوبر 2017 12:58
(جاری ہے)
امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن حکومت انسداد دہشت گردی کے لیے صومالی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اٴْس کے حلیف انسدادِ دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھیں گے تا کہ امن و استحکام حاصل ہو سکے۔
فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے صومالیہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔ انہوں نے افریقی یونین کی طرف سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ افریقی یونین کمیشن کے چیرمین موسٰی فکی محمد نے صومالی حکومت کو کہا ہے کہ وہ اس نازک وقت میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرتی تقسیم پر قابو پائے۔برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا کہ لندن حکومت اس حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اٍس کو ایک بزدلانہ فعل قرار دیتی ہے۔ اٴْدھر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں ہونے والا حملہ انتہائی خوفناک ہے اور کینیڈا اِس کی مذمت کرتا ہے۔اسی طرح ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمی افراد کے لیے انقرہ حکومت ادویات روانہ کر رہی ہے۔ انہوں نے صومالی حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے شدید زخمیوں کو ترکی منتقل کر دے تا کہ اٴْن کا علاج کیا جا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.