بلوچستان ،ْ52 فیصدآبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ،ْسروے رپورٹ

منگل اکتوبر 14:58

بلوچستان ،ْ52 فیصدآبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ،ْسروے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) بلوچستان میں 52 فیصدسے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ۔غربت کے حوالے سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق ملک میں فاٹا کے بعد سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہے جہاں 52فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں ،ْستر سال سے کسی نے بھی غربت کے خاتمے اور غربت مٹانے کیلئے اقدامات نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں غربت کی سب سے بڑی وجہ بے روزگاری اور تعلیم کی کمی ہے،سرکاری ونجی ملازمتیں نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگارنوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکومت کے پاس غربت کے خاتمے کے لیے دلاسوں کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں غربت زیادہ ہوتی ہے ،وہاں جرائم جنم لیتے ہیں ، صوبے کو بیامنی اور جرائم کی دلدل سے نکالنے کا واحد حل غربت کا خاتمہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :