اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تحت آؤبدلیں پاکستان مہم کے دوسرے مرحلے تعلیم سے تعمیر پاکستان کے سلسلے میں (کل) تعلیمی ریفرنڈم ہوگا

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:53

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تحت آؤبدلیں پاکستان مہم کے دوسرے مرحلے تعلیم سے تعمیر پاکستان کے سلسلے میں کل جمعرات کو تعلیمی ریفرنڈم کروایا جارہا ہے ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت آج ہونے والے پانچ مطالبات پر مشتمل تعلیمی ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، صوبے بھر میں جامعات،سرکاری ونجی کالجز ، اسکولز اور دیگر تعلیمی اداروں کے باہر پولنگ اسٹال لگائیں جائیں گے، جہاں پر بڑی تعداد میں طلبہ اپنا ووٹ کاسٹ کرکے ،جدیدوترقی یافتہ نظامِ تعلیم کے نفاد،تعلیمی بجٹ میں اضافے،فیسوں میں کمی،طلبہ یونین کی بحالی اور تعلیمی کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ کریں گے اس سلسلے میں تمام شہروں میں پوسٹرز اور بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں پولنگ صبح 9بجے سے شام 6بجے تک کروائی جائے گی تمام مقامات تک پلیٹ پیپرز پہنچا دیئے گئے ہیں اس علاوہ جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک مانیٹرنگ سیل کا بھی قیام کیا گیا ہے تمام پولنگ سٹالز کا ناظم صوبہ صلاح الدین مہر ،اراکین شوری ٰ اور دیگر ذمہ داران دورا بھی کریں گے اس کے علاوہ آن لائن ووٹنگ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے جہاں پر نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیںجبکہ سوشل میڈیا پر بھی تعلیمی ریفرنڈم کی خصوصی مہم لانچ کردی گئی ہے، ریفرنڈم کے بعد مرکزی و صوبائی سطح پر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :