وزیر صحت بلوچستان کی کوئٹہ میںحملے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
بدھ 18 اکتوبر 2017 22:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ میررحمت صالح بلوچ نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اوردیگرافراد کے اہل خانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے بم دھماکے کے بعد فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بم دھماکے میںزخمی ہونے والے افراد کو ملک کے دیگر ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں بم دھماکے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی پر ڈاکٹروں کو شاباش دیتا ہوں۔ صوبائی وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ نے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اورانہیں علاج معالجے کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.