وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس، صوبے میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کئے منصوبوں کو رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت
بدھ 18 اکتوبر 2017 22:48
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ پی ایچ ای نے 223اسکیمیں شروع کیں جس میں سے 187جاری ہیں اور 36 نئی ہیں۔
187 جاری اسکیموں میں سے 117 ڈرینیج کی ہیں اور 70پانی کی فراہمی کی۔ 185جاری اسکیمیں 4.7بلین روپے سے زائد کی ہیں اور حکومت نے 1.5بلین روپے جاری کردیئے ہیں۔ وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے 95اسکیموں کا ہدف دیاتھا جس میں 36 پانی کی فراہمی کی اور 59 ڈرینیج کی اسکیمیں ہیں جنہیں جون2018 تک مکمل کرناہے اور میں ان اسکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل چاہتا ہوں اور انہو ں نے سیکریٹری پی ایچ ای کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالیسے ہونے والی پیش رفت سے انہیں ا?گاہ کرتے رہیں۔ محکمہ پی ایچ ای نے 724.540ملین روپے کی 34 نئی اسکیموں کی منظوری دی ہے جس میں 15پانی کی فراہمی اور 19ڈرینیج کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے خاص طورپر لاڑکانہ کی ڈرینیج کی اسکیموں پر بات چیت کی۔لاڑکانہ شہر میں یو سی 13،14،15،16،17 اور 19ہیں،لاڑکانہ شہر کا ڈرینیج کا نظام 30ملین روپے سے تعمیر کیاجارہاہے جس کے لیے 22.5ملین روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ ان اسکیموں کی جلد تکمیل کے لیے کام کی رفتار کو بڑھائیں کیونکہ زیادہ تر فنڈز رلیز ہوچکے ہیں۔ محکمہ پی ایچ ای نے مختلف یوسیز کے 20 دیہاتوں میں 40ملین روپے کی لاگت سے سی سی ڈرینس اور سی سی بلاک کی تعمیر کی اسکیم شروع کی ہے، اس اسکیم کے لیے 16.5ملین روپے جاری کیے جاچکے ہیں اور کام جاری ہے اسی طرح سی سی بلاک اور سی سی ڈرینس کی تعمیر ،یو سی ون اور یو سی ٹو تعلقہ رتو ڈیرو میں کھلی نالیوں کی تعمیر شروع کی ہے جس پر 81.2ملین روپے لاگت آئے گی۔ حکومت نے اس اسکیم کے لیے 19.2ملین روپے جاری کردیئے ہیں۔ وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ اگر اسکیم مقررہ مدت میں مکمل ہوتی ہے تو وہ اضافی فنڈز بھی جاری کردیں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شکار پور شہر کی ڈرینیج اسکیمیں ہیں ، نکاسی آب کا پانی گلیوں میں بہہ رہا ہے لہٰذا شکارپور کی 14مختلف مقامات پر سرفیس ڈرین اور سی سی بلاک کی تعمیر کا کام جاری ہے اور اس پر 35.716ملین روپے لاگت آئے گی جس کے لیے 6.969ملین روپے جاری کیے جا چکے ہیں اور یہ جلد سے جلد مکمل ہونی چاہیے۔ انہوں نے شکار پور کے سیوریج/ڈرینیج سسٹم کی بہتری اور بحالی کی اسکیم جس پر 505.730ملین روپے لاگت آئے گی کا بھی جائزہ لیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی 50فیصد فنڈز یعنی 254.760 ملین روپے جاری کرچکے ہیں لہٰذا کام کی رفتاراور معیار کو لازمی طورپر قرار رکھا جائے۔وزیرا علیٰ سندھ نے جن اسکیموں کا جائزہ لیا ان میں قمبر، ٹنڈوالہ یار ،تھر پارکر ، شہید بے نظیر آباد ، نوشیرو فیروز ، دادو ، کشمور ،سکھر اور خیرپور شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.