بہاولپور ،تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ موضع گرواں میں ونی کا معاملہ، مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج،مرکزی ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:53

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ موضع گرواں میں ونی کا معاملہ، مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج،مرکزی ملزم اکرم سمیت 4گرفتار، تفتیش جاری ۔تفصیل کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کو عبدالصمد نے تحریری درخواست دی کہ اس کے بیٹے عبیداللہ کے خلاف مورخہ24.09.17کو محمد اکرم مدعی کی تحریری درخواست پر اس کی بیتی حمیرا فاطمہ کے اغواء اور زنا کا مقدمہ درج ہوا ، جس میں عبیداللہ گرفتارہوکر جیل میں بند ہے۔

(جاری ہے)

مورخہ30.09.17کو حاجی محمد اکبر کی سرپرستی میں ایک پنچائت ہوئی ، پنچائت میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ حمیرا فاطمہ کے اغواء اور زناء کی رنجش پر ام ہانی کا نکاح محمد اکرم کے بیٹے مہتاب سے کردیاجائے۔ عبدالصمد نے کہا کہ وہ اس وقت پنچائت میں موجود نہ تھا اور نہ ہی اس کے گھر کا کوئی فرد موجود تھا۔ ملزمان محمد اکرم وغیرہ نے پنچائت کے فیصلہ پر عمل کرنے کے لئے مغرب کے وقت گھر میں زبردستی داخل ہوکر میری بیٹی کو زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی ،جو میری اور دیگر لوگوں کی مداخلت کی وجہ سے بچ گئی۔ نکاح نامہ پر نہ ہی میرے دستخط موجود ہیں اور نہ ہی میری بیٹی کے۔

متعلقہ عنوان :