زکوة کی شفاف اور میرٹ پر تقسیم سے معاشرے میں بہتری لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔رائو سعادت علی خان

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:16

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)ضلعی چیئرمین زکوة وعشر کمیٹی رائو سعادت علی خاں نے کہاکہ زکوة کی شفاف اور میرٹ پر تقسیم سے معاشرے میں بہتری لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں وہ گزشتہ روز سماجی شخصیت شمس القمر خان کی صدارت میں ہونے والے ضلع بھر کے فیلڈ سٹاف کے اجلاس میں خطاب کررہے تھے انہو ںنے کہاکہ صوبائی وزیر زکوة وعشر میڈم نغمہ مشتاق لانگ سے فیلڈ سٹاف کو مستقل کرنے کی بات کی ہے جس پر جلد مثبت جواب آئے گا انہوں نے کہاکہ معاشرے سے غربت کے خاتمے اور بہتر معاشی حالات کا ر سے بھی تبدیلی آتی ہے جبکہ محکمہ زکوة وعشر اسی مشن کو لے کر کام کررہا ہے اجلاس میں فیلڈ سٹاف کی تنخواہوں کے چیک تقسیم کئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ زکوة آفیسر نے مہمانوں کا فیلڈ سٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔