بھائی چارے کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،سیاسی رہنما

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء)صوبے کے سیاسی رہنمائوں نے کہا ہے کہ بھائی چارے کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا خاندان سادات ہمیشہ صوبے کی ترقی امن کیلئے کوشاں رہے ہیں ان خیالات کااظہار سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، سابق صوبائی وزیر میر عاصم گیلوکردودیگر نے سادات قبیلہ کے نو منتخب سردار ارشاد علی شاہ کی دستار بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نو منتخب سردار ارشاد علی‘ پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر حاجی جمعہ خان ،کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر عبدالباقی کاکڑ، نائب صدر سید سلیم رضا ایڈووکیٹ،سمیت دیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ صوبے میں امن وبھائی چارے کے فروغ کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس کا مقابلہ محض متحد ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ خاندان سادات کی صوبے میں امن و ترقی کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں اور اہل سادات نے سرزمین بلوچستان میں اسلامی تعلیمات اور علم کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں مقررین نے نو منتخب سردار کو مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ارشاد علی شاہ سادات قبائل کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔