نواز شریف پر عزیزیہ اسٹیل مل کیس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:19

نواز شریف پر عزیزیہ اسٹیل مل  کیس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ) :نواز شریف پر عزیزیہ اسٹیل مل کیس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عزیزیہ مل کیس میں بھی سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔فرد جرم میں کہا گیا کہ ملزم نےبچوں سے بھاری تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔تحائف کے نام پر بھیجی گئی رقوم سے اثاثے بنائے گئے۔

(جاری ہے)

حسن اور حسین نواز دونوں نواز شریف کے زیرکفالت تھے۔نواز شریف 1981 سے 2017 تک اہم عہدوں پر فائز رہے۔نواز شریف نے اپنے اثاثوں کی آمدن کے ذرائع نہیں بتائے۔عوامی عہدوں پر رہتے ہوئے اپنا کاروبار کیا۔فرد جرم نواز شریف کے نمائندے ظافر خان کی موجودگی میں عائد کی گئی ۔فرد جرم کا متن پڑھ کے سنایا گیا جبکہ ظافر خان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :