شاہ رخ کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی ثنا سعید انٹری کیلئے تیار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:58

شاہ رخ کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی ثنا سعید انٹری کیلئے تیار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء)معروف بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی ثنا سعید بڑی ہو چکی ہیں، ثنا عنقریب بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کیلئے لائحہ عمل بنا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشہور زمانہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں انجلی کا کردار ادا کیا تھا، ان کی اس فلم میں جاندار اداکاری کی بدولت انہیں فلم بینوں نے بے پناہ پسند کیا تھا۔۔