پنجاب اسمبلی ' حکومتی اراکین کا جنوبی پنجاب میں شر یف فیملی کی شوگر ملز کی بندش کے معاملے پر حکومت کو جہانگیرترین سے مذاکرات کر نے کا مطالبہ
کیمیکل ملے دودھ کی فروخت روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائے اس دودھ کے استعمال سے خواتین کے حمل ضائع ہو رہے اور لڑکیوں کے چہرے خراب ہو رہے ہیں'اپوزیشن لیڈر نے ریگولیٹر ڈیوٹی اسحاق ڈار کی ناکامیوں کو چھپانے کی حکومتی کوشش قرار دیدیا پنجاب اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ خوراک اور زراعت کے متعلق سوالات کے جواب وزیر خوارک بلال یاسین اور نعیم اختر بھابھہ نے دیئے
جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:51
(جاری ہے)
حکومتی رکن میاں اسلام اسلم نے کہا حکومت سیایس اختلافات کو بلا طاق رکھتے ہوئے جہانگیر ترین سے فوری مذاکرات کرے کیونکہ گنے کی فصل بلکل تیار کھڑی ہے اگر شوگر ملز نہیں کھولتی تو 9لاکھ ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل تباہ ہو جائے گی جیسے گزشتہ سال کسانوں نے گنے کی فصل کو مجبورا جلا دیا تھا۔
لہذا سٹے آڈر واپس لیا جائے اور جہانگیر ترین سے مذاکرات کیے جائیں ۔سبطین رضا نے کہا کسانوں سے گنے کی فصل نہ خریدنا کسان دشمنی کے مترادف ہے۔اگر یہی صورتحال رہی تو کسان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔قبل ازریں سبطین رضا نے ایک ضمنی سوال میں کہا دو نمبر کاموں پر وفاقی حکومت چھوٹی دی رہی ہے بیکنگ پائوڈر سے دودھ تیار کیا جا رہا ہے اور گندے آئل کی فروکت بھی کھولے عام جا رہی ہے جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔صوبے میں ہر دکان پر فروکت ہونے والے ڈبوں کے دودھ پر واضع لکھا ہوتا ہے کہ ٹی واٹنر ملا دودھ یہی دودھ ایک جرمنی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق انتہائی خطرناک دودھ ہے ۔جس کا استعمال پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے کہ خواتین کے حمل ضائع ہو رہے ہیں اور ان کے چہروں پر بال بھی زیادہ مقدر میں آرہے ہیں۔حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے۔وزیر خوراک بلال یسین نے کہا پنجاب اسمبلی میں گندے آئل اور واٹنر ملے دودھ کی فروخت کے حوالے قانون سازی کی جا چکی ہے اور جو لوگ اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔نیلے ڈرم میں دودھ کی فروخت پر بھی پابندی ہے۔بعد ازراں اپوزیشن لیڈر میاںمحمود الرشید نے کہا پرائس کنٹرول بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا حکومت نے اسحاق ڈار کی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے یہ منی بجٹ پیش کیا ہے۔حکومت کو معلوم ہو چکا ہے کہ ان کی معیشت ڈوب رہی ہے اسلئے غریب عوام پر مزید جاتے ہوئے بوج ڈال گئے ہیں۔چار سالوں تک حکومت کی معاشی پالیساں ناقص رہی ہیں جس کی وجہ سے آج ورلڈ بینک نے بھی ان کو اعتماد کرنا چھوڑ دیا ہے اگر ملک میں معاشی صورتحال رہی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت شیخ علائو الدین نے کہا حکومت نے سر خی پائوڈر ،گاڑیوں اور چھالیہ پان جیسی عوام دشمن اشیا پر ٹیکس لگایا ہے ان میںایک بھی چیز غریب آدمی کیلئے فائدہ مند نہیں ہے۔لوگ چالیس لاکھ کا لہنگا خرید رہے ہیں اس پر بھی ٹیکس لگا گیا ہے۔اجلاس کا وقت ختم ہونے پر سپیکر نے اجلاس پیر دوبہر دو بئجے تک ملتوی کردیا ۔پرائس کنٹرول پر بثت پیر کو بھی جاری رہے گی۔مزید قومی خبریں
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
-
9 مئی پاکستان کی سیاست میں ایک سیاہ دن ہے،وزیرِ اعلی کے پی چڑھائی کریں گے تو قانون کے مطابق عمل ہو گا، فیصل کریم
-
بانی پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف احتجاج کرنے پر قائم 3 مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3جون تک ملتوی
-
لاہور ہائیکورٹ نے عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کر دی
-
عمرسرفرازکے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی ملتوی
-
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر حکومت سے 14مئی تک جواب طلب
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کےلئے لاہورسے موبائل وین ہسپتال پشاور پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.