حکومت ذیابیطس کے مرض کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کررہی ہے، عرفان صدیقی
نجی شعبہ کے ماہرین، مخیر حضرات کو قومی جذبے کیساتھ عوامی مسائل کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا،مشیروزیراعظم کی فلاحی ادارہ مرکز ذیابیطس کے دورہ کے موقع پر گفتگو، مختلف شعبہ جات دیکھے
جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:13
(جاری ہے)
یہ پاکستان کا روشن اور مثبت چہرہ ہے جسے سراہا جانا چاہئے۔ ذیابیطس ملک میں تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے۔
یہ امر خوش آئند ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جو جلد ہی باضابطہ ہسپتال کی شکل اختیار کرلے گا۔ انہوں نے کہاکہ صحت بنیادی طورپر حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ایک اہم فریضہ ہے تاہم ملکی وعوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ کام محض حکومت کی ذمہ داری پر نہیں چھوڑ دینا چاہئے۔ نجی شعبہ کے ماہرین اوردرد دل رکھنے والے مخیر حضرات کو قومی جذبے سے ان مسائل کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر مشیر وزیراعظم نے عارضی اسٹرکچر میں قائم مرکز ذیابیطس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے ان کی خیریت اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈاکٹر اسجد حمید نے کہاکہ وہ ابوظہبی سے ہر ماہ ایک ہفتے کے لئے آتے ہیں اور اس مرکز میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ انہوںنے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی سرپرستی کی بدولت عوامی بھلائی کے اس بڑے منصوبے میں ہمیں ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔ یہ ایک تحریک ہے جس کا دائرہ ہم پورے ملک تک پھیلائیں گے۔ دسمبر میں وفاقی دارالحکومت کے اولین ذیابیطس ہسپتال کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں 1700 آپریشن کے ذریعے ہم نے ذیابیطس کے مریضوں کی ٹانگ ضائع ہونے سے بچائی۔ اس ادارہ میں تمام طبی سہولیات اور جدید مشینری بروئے کارلائی جارہی ہے۔ ممتاز سماجی شخصیت ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.