پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنا اہم ترجیح ہے، احسن اقبال

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے، عالمی برادری کو پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان نا لج گیٹ وے کی تشکیل سے پاکستانی طلباء و طالبات کو برطانیہ میں اعلی جامعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے،وفاقی وزیر داخلہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:17

پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنا اہم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان نا لج گیٹ وے تشکیل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نالج گیٹ وے سے پاکستان کے طلباء و طالبات کو برطانیہ میں اعلی جامعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے،پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنا اہم ترجیح ہے ، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے،پاکستانی تارکین وطن برطانیہ کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے یہ بات جمعہ کو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گی، وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں ، دونوں ممالک کے امن و سلامتی کے حوالے سے مشترکہ مفادات ہیں، انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان نا لج گیٹ وے تشکیل دینے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ نالج گیٹ وے سے پاکستان کے طلباء و طالبات کو برطانیہ میں اعلی جامعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے،بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے، وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن برطانیہ کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں،وزیرداخلہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ ملکر دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :