کوئٹہ ،ملک ابراہیم کاسی کی زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی ضلع کا اجلاس

پشتون قوم دن بدن ابتر معاشی مشکلات اور شدت پسندی اور انتہا پسندی کے شکار ہو گئے،نوابزادہ عمر فاروق کا سی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کا اجلاس زیر صدارت ملک ابراہیم کاسی منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی تھے اجلاس میں بنیادی یونٹ صدر ، سیکرٹریز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور27 اکتوبر کو پشین بازار میں جلسہ عام اور اس میں ملی مشر اسفند یار ولی خان کی شرکت بارے تفصیل سے غور وخوص اور مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور27 کی صبح جلوس روانگی اور بروقت جلسہ گہ پہنچنے کے حوالے سے پلان ترتیب دیا گیا اجلاس سے خطاب صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ عمر فاروق کا سی ، ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیا، عصمت اللہ بازئی، یاسین آغا اور انجینئر باز محمد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ27 اکتوبر کا جلسہ عام تمامجمہوری ، امن دوست، مترقی اور قوم دوست قوتوں کیلئے باعث اطمینان ہے کیونکہ عرصہ دراز سے پشتونوں کے ساتھ قوم اور مذہب ے نام پر کھلواڑ کھیلا گیا اور پشتون قوم دن بدن ابتر معاشی مشکلات اور شدت پسندی اور انتہا پسندی کے شکار ہو گئے تو ایسے حالات میں ملی مشر اسفند یار ولی خان کی آمد نیک شگون اور دورس اثرات کا حامل رہے گا لہٰذا ضلع کوئٹہ کے کارکنان منظم انداز میں جلسہ عام میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پشتون اولس نوجوانوں ، بزرگوں سے مذہبی رابطہ اور ڈوٹو ڈور مہم کا کامیاب بنائیں آخر میں پارٹی رکن محمد رحیم اور محترم استاد سلیم برق کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :