پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کی سادہ لوح شہریوں سے زیادہ فیسیں لینے کیلئے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کی سادہ لوح شہریوں سے زیادہ فیسیں لینے کیلئے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔سرکاری ہسپتالوں کے پروفیسر اپنے کلینکس میں دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں۔حکومت اس حوالے سے فوری قانون سازی کرے اور ان کی فیسیں مقرر کی جائیں انہوں نے مزید موقف اختیار کیا پرائیویٹ ہسپتال اور کلینکس مرضی کی فیسیں وصول کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ہسپتالوں میںعام سادہ لوح شہریوں کی کھال اتاری جا رہی ہے۔کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے نجی ہسپتال بھاری فیسیں لے رہے ہیں۔ان نجی ہسپتالوں میں سے اکثر ہسپتال اور کلینکس سرکاری ہسپتالوں میں نوکری کرنے والے ڈاکٹر کے ہیں جو سرکاری لیبل کو استعمال کررہے ہیں ۔لہذایہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت اس حوالے سے فوری قانون سازی کرے ۔نجی ہسپتالوں اور کلینکس کی فیسیں مقرر کی جائیں جو ہسپتال اس سے زیادہ فیس لیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔جو سرکاری ڈاکٹر اپنی نجی کلینکس میں حکومت کا نام استعمال کررہے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :