بلتستان کی واحدایف سی پی سی گائنا کالوجسٹ کے تبالے پر عوامی حلقوں میں تشویش بڑھنے لگی

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:42

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) بلتستان کی واحد ایف سی پی سی گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ندا فاطمہ کے تبالے پر عوامی حلقوں میں تشویش بڑھنے لگی ، ڈاکٹر ندا فاطمہ کا شمار بلتستان کی مایہ ناز ڈاکٹرز میں ہوتا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو میں تعینات بلتستان ڈویژن کی واحد گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ندا فاطمہ کا گزشتہ دنوں خپلو تبادلہ کر دیا گیا ہے جس پر عوامی حلقوں نے شدید درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ندا فاطمہ کو خپلو تبادلہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، ان کے تبادلے سے سکردو ایک اچھی اور تربیت یافتہ ڈاکٹر سے محروم ہو جائے گا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ندا فاطمہ کا تبادلہ بلتستان کے دیگر اضلاع میں کرنا سکردو کے عوام کے ساتھ سنگین ذیادتی ہے ، ڈاکٹر ندا ایک مستند ڈاکٹر ہیں اور ان کے تبادلے سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ، مریض شگر ، کھرمنگ ، روندو اور سکردو سے علاج کی عرض سے خپلو نہیں جا سکتے ، اور ڈی ایچ کیو ہستپا ل سکردو میں پہلے ہی گائنا کالوجسٹ کی کمی بھی ہے ، ایسے میں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹر ندا کا تبادلہ فوری روک دے اور انہیں سکرد و میں ہی مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جائے ۔

(جاری ہے)

عوام نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اورسیکرٹری ہیلتھ سے فوری معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔