پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں ایک ہی فیکٹری کی پیداوار ہیں،جاوید ہاشمی
یہ پارٹیاں جب مالکان کے گلے پڑتی ہیں تو مالک کہتا ہے مال خراب ہو چکا ہے اس کو بدلو سیاسی رہنماؤں کے باغی ہونے میں پارٹی لیڈر کا قصور ہوتا ہے نواز شریف ملک کے اندر رہیں تو مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہو گی عمران خان کی سوچ بچگا ہے کیونکہ وہ پارلیمنٹ کو اہمیت ہی نہیں دیتے، نجی ٹی وی سے گفتگو
اتوار 22 اکتوبر 2017 23:30
(جاری ہے)
جاوید ہاشمی نے کہا کہ سیاسی لوگوں کے باغی ہونے میں بہت سے عوامل شامل ہوتے ہیں، ان محرکات میں سویلین بیوروکریسی بھی شامل ہوتی ہے اس میں اسٹیبلشمنٹ کے لوگ بھی ہوتے ہیں۔
سیاسی پارٹیوں کی قیادتیں جب چلی جاتی ہیں یا وہ پارٹی کو کنٹرول نہیں کرتیں تو پھر پارٹیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب محترمہ بے نظیر بھٹو ملک سے باہر تھیں تو پی پی پی کا کیا حال ہوا۔ میاں نواز شریف جب ملک سے باہر رہے تو مسلم لیگ ن کا کیا حال تھا۔ مسلم لیگ ن اتنی طاقتور جماعت تھی کہ اس جماعت کے ایک بھی ایم این اے کو اسٹیبلشمنٹ نہیں توڑ سکی۔ حاجی بوٹا نے بھی اسٹیبلشمنٹ کو جا کر کہا کہ میں غریب آدمی ہوں اکیلا نہیں آؤں گا، آپ باقی پورے کر لیں۔ میں بھی حاضر ہو جاؤں گا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا تاریخی پس منظر ہے جو حیثیت بے نظیربھٹو کی تھی بد قسمتی سے آصف زرداری کو وہ حیثیت نہیں مل سکی۔ آصف زرداری کے بس کی بات نہیں کہ پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کو متحد رکھیں۔ الطاف حسین ملک سے باہر ہیںتو ایم کیو ایم کے کیا حالات ہیں۔ وہ سب کے سامنے ہے اب تو ریٹائرڈ جنرل بھی ملک سے باہر ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سیاست اور معیشت زوال پذیر ہیں۔ معیشت کی زوال پذیری کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ طے نہیں ہوتا کہ فیصلے کس نے کرنا ہیں۔ پاکستان میں سیاست کو اگنے نہیں دیا جاتا۔ سیاسی جماعتوں کی قیادت ایک ہی فیکٹری کا تیار کردہ مال ہے اب فیکٹری مالکان کہتے ہیں اس مال کے قریب نہ جائیں کیونکہ یہ مال خراب تھا۔ اب اس فیکٹری کو بند کر دینا چاہیئے تو پھر سیاسی قیادت خود ابھرے گی ۔ زمین سے اور کوئی دھڑے بندی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی اپنی سوچ اور فلسفہ ہے ، بھٹو نے جو آئین بنایا اس پر ایمرجنسی لگ گئی اس ملک نے سورج دیکھا ہی نہیں ہے، میاں نواز شریف بھی اسمبلی میں جا کر نہیں بیٹھے۔ اس طرح عمران خان بھی پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھتے ، لیڈر شپ اس فیکٹری سے آ رہی ہے جو پارلیمنٹ کو مانتی نہیں ہے، پارلیمنٹ بے وقعت ہو جاتی ہے، پارلیمنٹ ڈلیور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سیاسی پارٹیاں ہیں ہی نہیں جو بھی سیاسی پارٹی صحیح طور پر حکومت کرنا چاہتی ہے اس کو روک دیا جاتا ہے ، مسلم لیگ ن کو نمایاں مقام حاصل ہے لوگ اب بھی کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ وہ ووٹ نواز شریف کو نہیں دیں گے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کی سوچ بچکانہ ہے، سیاستدان پارلیمنٹ کے اندر جا کر بیٹھیں وہاں جا کر کام کریں، عمران خان اسمبلی میں جاتے ہی نہیں ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.