راج کمار رائو کا ٹخنہ زخمی ہو گیا

پیر 23 اکتوبر 2017 12:40

راج کمار رائو کا ٹخنہ زخمی ہو گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلمساز فرح خان کے ریئیلٹی ٹی وی شو کی عکسبندی کے دوران اداکار راج کمار رائو کا ٹخنہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار رائو اپنی ساتھی اداکارہ کریتی سینن کے ہمراہ فلمساز فرح خان کے ریئیلٹی ٹی وی شو’’لپ سنگ بیٹل‘‘ کی تازہ قسط کی عکسبندی میں مصروف تھے اور اکشے کمارکے گانے ’’چنتا تا چتا چتا‘‘ پر ڈانس کے دوران اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھے اور ان کے ٹخنے پر چوٹ آگئی جس کے باعث انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :