سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنےوالے بکی پر بڑ ی پابندی عائد

پیر 23 اکتوبر 2017 12:15

سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنےوالے بکی پر بڑ ی پابندی عائد
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اکتوبر۔2017ئ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے عرفان انصاری کا شارجہ سٹیڈیم میں داخلہ بند کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی چینل کے مطابق عرفان انصاری کا اب یو اے ای کے تمام سٹیڈیمز میں داخلہ بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مبینہ بکی عرفان انصاری سے خود تحقیقات کریں گے، عرفان انصاری شارجہ سٹیڈیم کےلئے کام نہیں کر تا تھا بلکہ وہ وہاں صرف کرکٹ کلب چلاتا اورمہمان ٹیموں کو باﺅلرز فراہم کرتا تھا۔


سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنےوالے بکی پر بڑ ی پابندی عائد