نوابشاہ ،ْ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ،ْ3 نوجوان جاں بحق

پیر 23 اکتوبر 2017 14:13

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) مہران ہائی وے پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوابشاہ کے قریب مہران ہائی وے پر گوٹھ پیر بخش زرداری کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے سے آتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خالد چانڈیو موقع پر جاں بحق اور فیصل رند اور عرفان رند شدید زخمی ہوگئے جنہیں پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا۔

جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 18سے 20 سال اور تعلق دوڑ کے قریب گوٹھ سوالی خان رند سے بتایا جاتا ہے تاہم پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جب کہ بالو جا قبا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے کر ڈرئیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متوفیان گوٹھ سے نوابشاہ آ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :