دبئی میں نماز کیلئے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی
سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنا ٹریفک حادثات کی وجہ بن رہا ہے ،ْ ہائی وے پر حادثات ہونے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں ،ْپولیس افسر
پیر 23 اکتوبر 2017 15:30
(جاری ہے)
اس خوفناک حادثے میں 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 6شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سڑک کنارے نماز ادا کرنے والوں کو 15منٹ قبل ہی وہاں سے گزرنے والی پولیس موبائل نے مسجد میں نماز ادا کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم انہوں نے پولیس کی بات کو نظر انداز کیا جو خونی حادثے کا سبب بنا۔
ڈائریکٹر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کو پیش آنے والا خوفناک حادثہ ان ڈرائیورز کے لیے واضح پیغام ہے جوسڑک کنارے نماز ادا کرتے ہیں۔ان ڈرائیورز کو سمجھ لیناچاہیے کہ روڈسائیڈ نماز ادا کرنا کس قطر خوفناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی شہر میں تقریباً ہر علاقے میں ہی مساجد قائم ہیں جہاں اطمینان سے نماز ادا کی جاسکتی ہیں تاہم سپرہائی ویز پر پیٹرول پمپ ادائیگی نماز کے لیے ایک محفوظ مقام ہے۔پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنا ٹریفک حادثات کی وجہ بن رہا ہے جب کہ ہائی وے پر حادثات ہونے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ پولیس کے لیے یہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں کہ ڈرائیور گاڑی کو سڑک کنارے پارک کرکے نماز ادا کرے خصوصاً ہائی ویز پر ایسا عمل قطعی طور پر قابل قبول نہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.